سرگودھا‘ اینٹی کرپشن پولیس نے شہبازاحمد، جونیئرکلرک دفترADC(R)رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا

 
0
2155

سرگودھا فروری 2(ٹی این ایس) اینٹی کرپشن پولیس نے شہبازاحمد، جونیئرکلرک دفترADC(R)رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔زرائع کے مطابق ناصر جاوید سکنہ بلاک نمبر29سرگودھا نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کواطلاع دی کہ شہباز احمد، جونیئر کلرک دفترADC(R)سرگودھا کورٹ فیس کی واپسی کا چیک مبلغ 15000روپے واپس کرنے کے لیے مجھے سے رشوت مانگ رہا ہے۔ جس پر اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے اْسے کہا آپ رشوت نہ دیں بلکہ مذکورہ جونیئر کلرک کو رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروانے کے لیے ریڈ کروایں۔اینٹی کرپشن کی ٹیم کی اس کاوش پر مدعی ریڈ کروانے پر راضی ہوا جس پر ریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن سرگودھا نے محمد طارق ملک، سرکل آفیسر،اینٹی کرپشن سرگودھا کی برائے ریڈڈیوٹی لگائی۔سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرگودھا نے نے مدعی کوجناب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب سرگودھا کے روبروپیش کیا جنہوں نے حسنات اسلم گوندل، سول جج صاحب، سرگودھا کی برائے نگرانی ریڈ ڈیوٹی لگائی۔ریڈنگ ٹیم نے چھاپہ مارتے ہوئے شہباز احمد، جونیئر کلرک، انچارج ریکارڈ کیپر دفترADC(R)سرگودھا کو مبلغ2000روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔