5 فروری یوم یکجہتی کشمیر متاثرین کنٹرول لائن کے ساتھ منائیں گے‘مسلم کانفرنس تحصیل کھوئی رٹہ

 
0
344

کھوئی رٹہ فروری 2(ٹی این ایس)مسلم کانفرنس سابق امیدوار اسمبلی راجہ خورشید خان ایڈووکیٹ ،مسلم کانفرنس ممبر مرکزی مجلس عاملہ ظفر اقبال غازی نے کہا کہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس تحصیل کھوئی رٹہ کے قائدین نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر متاثرین کنٹرول لائن کے ساتھ منائیں گے بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس پار کشمیر یوں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ایسے حالات میں کشمیری قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار رہنماؤں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا رہنماؤں نے کہا کہ آزاد حکومت بھی یوم نواز شریف کے بجائے5 فروری متاثرین کنٹرول لائن کے ساتھ منائے اگر آزاد حکومت ایمولینسسز اور ادویات کے لیے فنڈز مہیا کرتی تو حالیہ دنوں کنٹرول لائن کے زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں پر لاد ہسپتالوں میں نہ پہنچایا جاتا مخیر حضرات سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ آگے آکر اپنے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو جائیں ۔