سرگودھا‘ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ شاہ پور کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنادیا‘ ملزم کو سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانہ 

 
0
257

سرگودھا فروری 2(ٹی این ایس)ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ شاہ پور کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم دیا۔بتایا گیا ہے کہ موضع مانگوال شاہ یوسف میں 17 دسمبر 2009 کو شیر احمد عرف شیری نے دشمنی پر یعقوب کو قتل کیا جس پر درج مقدمہ میں ملزم 4 سال اشتہاری رہا کہ2013 میں پولیس نے ملزم کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشیش میں کوئٹہ سے گرفتار ہوا جس کا چالان عدالت میں پیش تھا جس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔