شیخ رشید نے این اے 55 میں 35سالہ سیاست میں شہریوں کو پانی ،سوئی گیس کی فراہمی کیلئے ہمیشہ پریشان رکھا ، ملک شکیل اعوان 

 
0
382

راولپنڈی فروری 3(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ شیخ رشید نے این اے 55 میں اپنی پینتیس سال کی سیاست میں راولپنڈی کے شہریوں کو پانی اور سوئی گیس کی فراہمی کے لئے ہمیشہ پریشان رکھا اور ہم نے صرف پانچ سال کے مختصر عرصہ میں این اے 55کی ستائیس یونین کونسلوں میں 36 نئے ٹیوب ویل 32نئے فلٹریشن پلانٹ آٹھ بڑی پانی کی ٹینکیاں ہر یونین کونسل میں پینے کے پانی کی نئی پائپ لائنوں کے ساتھ ساتھ راول ڈیم اور کالی ٹینکی کی بڑی پائپ لائنوں کی تبدیلی کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈ ز سے کام کروائے جو اب بھی بنی چوک ، سر کلر روڈ اور جامع مسجد روڈ پر شروع ہیں ۔سوئی گیس کی گلی محلوں میں 40سال پرانی بوسیدہ لائنوں سے لیکر آٹھ اور چھ انچ کی پائپ لائنوں کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ دس کروڑ روپے کی لاگت سے 8 انچ کی سوئی گیس لائن کاکام بیکری چوک ، ڈھوک رتہ ، ڈھوک حسو ، ڈھوک منگٹال ، موہن پورہ ، ارجن نگر ، گنجمنڈی ،DAVکالج روڈ ، آریہ محلہ ، سرسید چوک ٹیپو روڈ ، چٹیاں ہٹیاں ، لنڈا بازار ، بھابھڑا بازار ، بوہڑ بازار ، اکال گڑھ ، ورکشابی محمہ ، کرتار پورہ ، ہری پورہ ، بنی محلہ ، کوھاٹی بازار ، اصغر مال ، سٹلائٹ ٹاؤن ، خیابان سرسید ، بنگش روڈ ، ضیاء کالونی ، فوجی کالونی ، پیر ودھائی ، ڈھوک دلال ، صفدر آباد ، عید گاہ ، نیو کٹاریاں ، ایف بلاک ، ای بلاک ، نیو پھگواڑی اور اسکے ارد گرد کی آبادی کے لئے دن رات کی بنیاد پر شروع ہے ۔ سوئی گیس کا پریشر بڑھانے کے لئے دس نئے ٹی بی ایس لگانے کی منظوری لی گئی جس میں سے پانچ نئے ٹی بی ایس کمیٹی چوک ، لیاقت باغ ، نیو پھگواڑی ، فضل آباد ،چھاچھی محلہ نصب کئے جا چکے ہیں۔ ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ شیخ رشید ہماری گزشتہ پانچ سال کی شاندار کارکردگی سے خوفزدہ ہو کر الیکشن سے بھاگ رہا ہے ۔ اور کبھی استعفیٰ کا اعلان کر کے اور کبھی اسمبلی کو گالیاں دیکر اپنی پریشانی کا اظہار کر رہا ہے ۔ 8فروری کو سپریم کورٹ میں شیخ رشید کے خلاف دائر ناجائز اثاثہ جات کے مقدمہ کی سماعت کا آغاز شیخ رشید کو اڈیالہ جیل بھیجنے کی تیاری کا آغاز ثابت ہوگی ۔ میرے مقدمہ میں اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ راولپنڈی کے شہریوں کے لئے مختص فنڈ میں خرد برد کر کے فتح جھنگ میں ہزاروں کنال رقبہ کسطرح خریدا گیا ۔ راولپنڈی کے عوام 2018 ؁ء میں کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کے امید واروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے ۔