عفرین میں ترک فوج کا آپریشن خاتمے کے قریب ہے، صدر ایردوآن

 
0
329
Turkey's President Recep Tayyip Erdogan addresses businessmen in Ankara, Turkey, Monday, Jan. 22, 2018. The Turkish offensive on Afrin, codenamed Operation Olive Branch, started on Saturday, heightening tensions in the already complicated Syrian conflict and threatening to further strain ties between NATO allies Turkey and the United States. (Murat Cetinmuhurdar/Pool Photo via AP)

انقرہ،فروری 04(ٹی این ایس):ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ شام کے شمال مغربی شہر عفرین میں کرد ملیشیا کے خلاف فوجی آپریشن ختم ہونے کو ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم اس وقت تک لڑائی جاری رکھیں گے جب تک عراق تک ہماری سرحد پر دہشت گردوں کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔انھوں نے عفرین کے مشرق میں واقع شہر منبج کو بھی کرد ملیشیا سے پاک کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔منبج پر بھی شامی کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس ( وائی پی جی) کا قبضہ ہے۔