ٹڈیپ کے زیر اہتمام ترکی اور چلی میں بین الاقوامی نمائشوں کا انعقاد کیا جائیگا

 
0
12116

لاہور،فروری 04(ٹی این ایس): ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیر اہتمام ترکی اور چلی میں پاکستانی مصنوعات کی موثر مارکیٹنگ اور بین الاقوامی خریداروں سے روابط کے لئے نمائشوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔چلی میں 28مارچ سے یکم اپریل جبکہ ترکی میں 8تا11اپریل بین الاقوامی نمائش منعقد ہو گی ۔ان نمائشوں میں ٹیکسٹائل مصنوعات، ڈیزائنرویئر، فیشن اورہائی اینڈ گارمنٹس، زرعی، کنفیکشنری ، کاسمیٹک، ہر بل، ہینڈ کرافٹس، لیدر اینڈ لیڈر میڈ ر مصنوعات ،روایتی ٹیکسٹائلز،ٹریڈیشنل ٹیکسٹائلز، ماربلز، گفٹ آئٹمز، انجینئرنگ ،جیمز و جیولری ، فارما سیوٹیکل ،سروسز سیکٹر ، کارپٹس، فرنیچر ،کھیلوں کا سامان اور سرجری کی مصنوعات کے سٹالز لگائے جائیں گے ۔ چلی میں منعقدہ نمائش میں فوڈ فیسٹول کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔