جان ابراہم کی فلم چوتھی مرتبہ تاخیر کا شکار

 
0
853

ممبئی،فروری 05(ٹی این ایس):جان ابراہم کی نئی فلم کی تاریخ کو تبدیل کر کے 23 فروری کیا گیا جبکہ اب اسے 2 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔ بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم کی نئی فلم پرمانو دی سٹوری آف پوکھران کی ریلیز چوتھی مرتبہ تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ اس سے قبل ان کی مشہور فلم فورس کا دوسرا سیکوئل بھی کشیدگی کا شکار ہوا تھا۔ 8 دسمبر کو ریلیز ہونے والی جان ابراہم کی نئی فلم کی تاریخ کو تبدیل کر کے 23 فروری کر دی گئی تھی جبکہ اب اسے 2 مارچ کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔