ہاروے ونسٹن پر مختلف اداکاراؤں کی طرف سے الزامات منظرعام پر آنے کا سلسلہ جاری

 
0
979

نیویارک،فروری 05(ٹی این ایس):ہالی ووڈ کے پروڈیوسر ہاروے ونسٹن پر مختلف اداکارآں کی طرف سے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات منظرعام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب معروف اداکارہ اوما تھرمین نے بھی ایسی فلمی دنیا کی شرمناک ترین حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے خود پر ہاروے ونسٹن کے جنسی حملے کا انکشاف کر دیا ہے۔ نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے اوماتھرمین نے بتایا کہ وہ بھی ہاروے ونسٹن کی ہوس پرستی کا نشانہ بن چکی ہے۔ 47سالہ اداکارہ نے کہا کہ ’’ہم ان دنوں لندن میں تھے جہاں ایک روز ہاروے ونسٹن نے مجھے ہوٹل کے کمرے میں بلایا اور پکڑ بیڈ پر گرا دیا۔وہ خود بھی برہنہ ہو گیا اورمجھے بھی کرنے کی کوشش کی لیکن میری مزاحمت پر اس کی یہ کوشش ناکام ہو گئی۔اوماتھرمین کا کہنا تھا کہ اور کئی مواقع پر بھی مجھے ہاروے ونسٹن کی طرف سے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک بار فرانس میں ایک ہوٹل کے کمرے میں اس نے ایسی ہی حرکت کی تھی لیکن ان تمام واقعات میں لندن میں پیش آنے والا واقعہ سب سے زیادہ سنگین اور ناخوشگوار تھا۔ اس واقعے میں اس نے ہر وہ گھٹیا حرکت کی جو وہ کر سکتا تھا۔ اداکارہ نے اس انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ اسے زندگی میں پہلی بار 16سال کی عمر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور یہ ملزم بھی فلم انڈسٹری کا ایک اداکار تھا۔ اوماتھرمین کی طرف سے یہ انکشاف سامنے آنے کے چند گھنٹے بعد ہی لندن پولیس کی طرف سے بھی ایک بیان جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ہاروے ونسٹن کے خلاف دیگر دو خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کی تحقیقات بھی کر رہے ہیں۔انہیں بھی ہاروے نے لندن میں ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔