بھارتی درندوں نے کشمیری مسلمانوں کو زبردستی غلامی کاطوق پہنارکھاہے، حاجی زاہد اعوان

 
0
369

اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے منظورشدہ قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلائے،پاک مسلم الائنس
کراچی، جنوری 05 (ٹی این ایس):
پاک مسلم الائنس سندھ کے صدر حاجی محمدزاہد اعوان نے کہاہے کہ دُنیا کے امن کی راہ میں حائل متعدد عوامل کے ساتھ ساتھ کشمیر ی عوام کی غلامی بھی ہے،دنیاجانتی ہے کشمیریوں کو بھارتی درندوں نے زبردستی ظلم اور غلامی کا طوق پہنا رکھا ہے مگر انسانی حقوق کے علمبرداروں کی آنکھ سے بھارتی مظالم اوجھل ہیں۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی جس طرح سے پامالی ہو رہی ہے اور کشمیری عوام جس طرح گاجر اور مولیوں کی طرح کٹ رہے ہیں وہ موجودہ انسانی حقوق کے علمبردار ممالک کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہاکہ آزادی انسان کا بنیادی حق ہے،کو ئی دن نہیں ایسانہیں جاتاجب کشمیر میں خون کی ہولی نہ کھیلی جاتی ہو انسانی آزادیوں کی پامالی کے حوالے سے کشمیر لہو لہو ہے۔انہوں نے کہاکہ کہ ڈوگرہ راج سے لے کر موجودہ بھارتی تسلط تک بین الاقوامی میڈیا و بین الاقوامی عدالتِ انصاف کا ٹریک ریکارڈ ماتم کدہ بن چُکا ہے۔کشمیر میں ظلم وستم کی بدترین تاریخ رقم کی جارہی ہے جہاں آئے روز نوجوان کشمیریوں کو نامعلوم مقامات پر اغوا کرکے رکھا جاتاہے، انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے دنیاکویہ یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ کشمیری اگر چاہیں تو پاکستان کے ساتھ الحاق کرلیں اور اگر چاہیں تو بھارت کے ساتھ ہی رہیں ،لیکن بھارت اپنی ہی پیش کی گئی قرارداد سے پھر چکاہے، اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ منظورشدہ قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلائے۔