پرائیویٹ پنشن فنڈز کے اثاثہ جات 23ارب سے تجاوز

 
0
341

کراچی فروری 7(ٹی این ایس)سیکورٹیزایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے پرائیویٹ پنشن فنڈز کی پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس وقت پرائیویٹ پنشن فنڈز کے کل اثاثہ جات کا حجم 23ارب روپے سے زائد ہے جو کہ19ہزار اراکین کی اعانتوں پر مشتمل ہیں۔رپورٹ کے مطابق زیادہ تر صارفین شریعہ کمپلائنٹ پنشن فنڈز کو ترجیح دیتے ہیں، پنشن فنڈز کے 23ارب کے کل اثاثوں میں شریعہ کمپلائنٹ فنڈز کا حصہ 15 ارب روپے ہے ، تمام شہری جو قومی شناختی کارڈ رکھتے ہیں، پنشن فنڈز میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ۔