کھادکے لیے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

 
0
276

کراچی فروری 7(ٹی این ایس)وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں کھادکی در آمدات، برآمدات، معیار اور فروخت کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کیلئے وفاقی وزارت صنعت وپیداوارکے ماتحت ادارے نیشنل فر ٹیلائزر کارپوریشن آف پاکستان نے کام شرو ع کر دیا ہے یہ ادارہ کھا د کی درآمدات، برآمدات، فروخت اور معیار کے سلسلے میں فرٹیلائزر ریگولیٹری اتھارٹی قائم کریگا۔یاد رہے کہ ملک میں کھادکی پید اوارنجی شعبے میں آنے کے بعد سے اب تک وفاقی سطح پر کھاد کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی موثر ادارہ نہیں جبکہ آئے روزملک کے مختلف علاقوں میں کاشتکاروں کی جانب سے کھاد زائد قیمت یا غیرمعیاری ہونیکی شکایات بھی سننے میں آ تی ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت کی جانب سے اس شعبے کوریگولیٹ کرنیکافیصلہ کیا گیاتاکہ ملک میں کاشت کا روں کو کھاد کے سلسلے میں درپیش مسائل پر قابو پایا جا سکے۔