ٹرانزٹ ٹریڈ کے غیر تجارتی سامان پر فنانشل سیکیورٹی کی شرط ختم تاہم اس سہولت کے لیے استثنیٰ سرٹیفکیٹ کی شرط برقرار 

 
0
343

کراچی فروری 7(ٹی این ایس)پاکستان کسٹمز نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے افغانستان کو نان کمرشل کنسائمنٹس کی ترسیل کیلئے فنانشل سیکیورٹی کی شرط ختم کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے افغانستان کو نان کمرشل کنسائمنٹس کی ترسیل کیلئے فنانشل سیکیورٹی کی شرط ختم کردی ہے تاہم اس سہولت کے لیے استثنیٰ سرٹیفکیٹ کی شرط کو برقرار رکھا گیا ہے ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے جاری کردہ ایس آر او کے مطابق یہ رعایت صرف نان کمرشل کارگو کے لیے ہو گی جبکہ کمرشل کارگو کے لیے انشورنس گارنٹی کی شرط برقرار رکھی گئی ہے ۔