رواں سال کا پہلاماہ،ا سٹاک ایکسچینج میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے سب سے زیادہ انوسٹمنٹ کی

 
0
336

کراچی فروری 7(ٹی این ایس)رواں سال کے پہلے ماہ جنوری کے دوران ا سٹاک ایکسچینج میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے سب سے زیادہ انوسٹمنٹ کی، زیرتبصرہ مدت کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان ا سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے ذریعے مختلف کمپنیوں کے 25.702 ملین ڈالر مالیت کے حصص خریدے۔نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 2018 کے پہلے ماہ جنوری کے دوران ا سٹاک مارکیٹ میں کی جانے والی غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ 46 ماہ میں کی جانے والی سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری ہے ،جنوری 2017 کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کی جانیوالی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے 6.628 ملین ڈالر کے منافع جات اپنے ممالک کو منتقل کیے تھے ۔