ملالہ یوسف زئی کا نقیب اللہ محسود کے قتل کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے پر بیٹھے مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار

 
0
1489

لندن فروری 7(ٹی این ایس)سوات میں دہشتگردانہ حملے میں زخمی ہونے والی طالبہ اور نو بل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے نقیب اللہ محسود کے قتل کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے پر بیٹھے مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کواپنے بیان میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ وہ اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے باہر دھرنا دیئے پرامن مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے مطالبہ کیا کہ فاٹا اور خیبرپختونخوا کے عوام کے جائزمطالبات کا فوری نوٹس لیں۔