فاروق ستار جس طرح کی باتیں کر رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ ٹیسوری کی تجوری بول رہی ہے، ناصر شاہ

 
0
327

کراچی،فروری 08 (ٹی این ایس): سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فاروق ستار جس طرح کی باتیں کر رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ ٹیسوری کی تجوری بول رہی ہے، سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ارکان ضرور کامیاب ہوں گے۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بہت عرصے سے عوام ایم کیو ایم کے انتشار کا شکار ہیں، اس بار کراچی سے پیپلز پارٹی کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ نشستیں حاصل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اہلکار ٹھاکر کے اٹھانے کے بعد فاروق ستار نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایم کیو ایم کی ناکامی اور انتشار بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور بوری بند لاشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی سے زیادہ نشستیں حاصل کریگی، امن و امان بہتر ہوگا، تو پیپلز پارٹی کراچی سے سوئپ کرے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی کی شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے، اب یہاں سے خوف کا خاتمہ ہوا ہے۔