افغانستان میں ممکنہ جنگ کیلئے امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہوگی ٗوزیر داخلہ احسن اقبال

 
0
557

واشنگٹن فروری 8(ٹی این ایس)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ افغانستان میں ممکنہ جنگ کے لیے امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہوگی۔ امریکی اخبار دی واشنگٹن ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے بغیر افغانستان میں امریکہ کے جنگ جیتنے کے امکانات کم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکی الزامات سے دونوں ملکوں میں بے اعتمادی بڑھ رہی ہے لہذا دونوں ملکوں کو بیٹھ کر بات چیت سے بے اعتمادی کا خاتمہ کرنا چاہیے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں خرابی سے خطے میں عدم استحکام ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں۔انٹرویو کے دوران احسن اقبال نے پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ سی پیک سے پاکستان کا اقتصادی اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے۔