کشمیر کے مسئلے پر پاک بھار ت مذاکرات ضروری ہیں، محبوبہ مفتی

 
0
297

سرینگر فروری 13(ٹی این ایس)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اتحادی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اتحادیوں کے برعکس موقف اپناتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے معاملے پر دوطرفہ مذاکرات پر زور دیدیا ہے۔کٹھ پتلی وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں مذاکرات کرنے ہوں گے کیونکہ جنگ کوئی حل نہیں ہے۔محبوبہ مفتی نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ان کے ساتھ الجھنے کے خوف کا اظہار کیا لیکن اپنے موقف پر کھڑی نظر آئیں اور کہا کہ میں جانتی ہوں کہ مجھے نیوز اینکر کی جانب سے ملک مخالف کہا جائے گا تاہم یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کے عوام مشکل میں ہیں۔