علاقائی امن اور استحکام کا راستہ افغانستان سے ہو کر گزرتا ہے ٗآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

 
0
478

راولپنڈی فروری 13(ٹی این ایس) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن اور استحکام کا راستہ افغانستان سے ہو کر گزرتا ہے ٗپاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کردیے ہیں ٗ پاکستانی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کر نے کی اجازت نہیں ہے ٗ پاکستان بھی دوسرے ممالک سے ایسی ہی توقع رکھتا ہے ٗتمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی طرز فکر اختیار کر نے اور تسلسل کی ضرورت ہے اور اس کیلئے پاکستان اپنا کر دار ادا کر نے کیلئے تیار ہے۔

منگل کو افغانستان میں چیفس آف ڈیفنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کردیے ہیں تاہم کچھ دہشتگرد27 لاکھ افغان مہاجرین کی پاکستان میں موجودگی اور موثر بارڈر میکنزم نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھپے ہوئے ہیں جنہیں آپریشن رد الفساد کے ذریعے تلاش کر کے نشانہ بنانے کا عمل جاری ہے ۔ آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستانی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کر نے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور پاکستان بھی دوسرے ممالک سے ایسی ہی توقع رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی طرز فکر اختیار کر نے اور تسلسل کی ضرورت ہے اور اس کیلئے پاکستان اپنا کر دار ادا کر نے کیلئے تیار ہے ۔