وزیراعلی سندھ سے امریکی سبکدوش قونصل جنرل کی ملاقات

 
0
378

کراچی ، فروری 14 (ٹی این ایس): وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے سبکدوش ہونے والی امریکن قونصل جنرل مس گریس شیلٹن نے وزیراعلی ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعلی سندھ نے سبکدوش ہونے والی قونصل جنرل کی خدمات کو سراہتے ہوئے انکے کردار کی تعریف کی۔ ملاقات میں کراچی میں امریکا کے نئے قونصل جنرل جون وارنر سمیت وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی موجود تھے۔