اسلام آباد کی سینیٹ نشستوں کیلئے مشاہد حسین سید سمیت 7امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے گئے

 
0
329

اسلام آبادٖ، فروری 13 (ٹی این ایس):اسلام آباد کی سینیٹ نشستوں کیلئے مشاہد حسین سید سمیت 7امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے گئے ٗ فاٹا سے سے سینیٹ کی نشستوں کے لئے 27امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14اور 15فروری کو ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق اسلا م آبا دکی سینیٹ نشستوں کے لئے درست کاغذات نامزدگی والے امیدواروں کی فہرست جا ری کر دی گئی ، فہرست کے مطابق سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ، چوہدری عاطف فضل ، راجہ عمران اشرف ، فرید حسین ، کنول شوذب اور اسد علی خان جونیجو کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے ہیں جبکہ سینیٹ کی ٹیکنو کریٹ نشست کے لئے راجہ محمد شکیل عباسی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار مشاہد حسین سید کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے گئے جبکہ فاٹا سے سینیٹ کی نشستوں کے لئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ، فاٹا سے سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14اور 15فروری کو ہوگی۔