پیپلز پارٹی خواتین و معصوم بچیوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس رکھتی ہے، بلاول بھٹو زرداری 

 
0
370

کراچی ، فروری 15 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور سندھ میں اس کی صوبائی حکومت خواتیں و معصوم بچیوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس رکھتی ہیں۔ انہوں نے حکومت سندہ کو ہدایت کی کہ خواتین و معصوم بچیوں کو اذیت دینے والے ملزمان کے خلاف سخت پالیسی اختیار کی جائے تا کہ وہ قانون کی گرفت سے بچ نہ پائیں۔

اپنے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ کراچی اور ٹنڈو محمد خان میں دو علحیدہ واقعات کے دوران طیبہ راھموں اور روزینہ ملاح کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھ کر انہیں شدید صدمہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مکروہ واقعات کو برداشت نہیں کیا جائیگا اور ملوث ملزمان کو پکڑ کر قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ خواتین و بچیوں کا تحفظ معاشرے اور حکومت کی اجتماعی ذمیداری ہے، لیکن حکومت اور پولیس اس طرح کے واقعات کو انتھائی سنجیدگی سے لیں اور یہ یقینی بنائیں کہ طیبہ راھموں اور روزینہ ملاح کیس سمیت اس طرح کے گہنونے واقعات میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں۔