بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد ہو نے والے ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشستوں پر چاروں امیدواروں نے اپنی اپیلیں الیکشن ٹربیونل میں جمع کرادیں

 
0
324

کوئٹہ، فروری 15 (ٹی این ایس): بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد ہو نے والے ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشستوں پر چاروں امیدواروں نے اپنی اپیلیں الیکشن ٹربیونل میں جمع کرادیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کیلئے مسترد کئے گئے کاغذات نامزدگی پر اپیلوں کی وصولی کے آخری دن کاغذات نا مزد گی مسترد ہونے والے ٹیکنو کریٹ کی نشست کے تین امیدواروں حسین اسلام ،نصیب اللہ بازئی ،عبدالقادر اور خاتون کی نشست کیلئے امیدوار طاہرہ خورشید نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیلیں ہائی کورٹ کے جج جسٹس اعجاز سواتی پر مشتمل الیکشن ٹربیونل میں جمع کرادی گئیں ان اپیلوں پر فیصلہ 17فروری کو سنایا جائے گا