وفاقی وزیر داخلہ کی کوئٹہ میں خودکش دھما کے میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی حامد شکیل کی رہائشگاہ پرآمد،اہل خانہ سے ملاقات کی 

 
0
326

کوئٹہ دسمبر 29(ٹی این ایس)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کوئٹہ میں خودکش دھما کے میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی حامد شکیل کی رہائشگاہ پر انکے اہل خانہ سے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی وزیر داکٹر حامد اچکزئی، آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری،ڈپٹی مےئر کوئٹہ یونس بلوچ و ودیگر بھی انکے ہمرا ہ تھے،احسن اقبال نے شہید ڈی آئی جی کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کر تے ہوئے کہا کہ شہید ڈی آئی جی حامد شکیل انتہائی فرض شناس آفسیر تھے جنہوں نے دہشگردوں کے سامنے جھکنے کی بجائے شہادت کو ترجیح دی انہوں نے کہاکہ ملک میں قیام امن کے لئے جانوں نے نذرانے پیش کر نے والے شہداء کی قربانیاں کسی صورت راہیگاں نہیں جانے دیں گے اس موقع پر انہوں نے شہید حامد شکیل کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔