حیدرآباد، نوجوان طالبعلم نے خودکشی کر لی، ٹرین سے گر کر ایک شخص زخمی ہو گیا

 
0
287

حیدرآباد، فروری 20 (ٹی این ایس): لطیف آباد یونٹ نمبر 10 میں نوجوان طالبعلم نے خودکشی کر لی، ٹرین سے گر کر ایک شخص زخمی ہو گیا۔لطیف آباد یونٹ نمبر 10 کے رہائشی 17 سالہ شہروز ولد اکرم خان نے گھر میں پنکھے سے دوپٹہ باندھ کر خود کو پھانسی لگا لی، اس کی لاش ہسپتال منتقل کی گئی جہاں سے ضروری قانونی کاروائی کے بعد اس کے ورثاء کے حوالے کر دی گئ۔

دوسری طرف راہوکی کے قریب ٹرین سے گر کر ایک شخص زخمی ہو گیا جس کی شناخت قاسم آباد کے رہائشی لڈو سنگ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سوئی گیس کمپنی قاسم آباد میں ملازم ہے، زخمی شخص کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔