بھار ت میں سینکڑوں کی تعداد میں ہندواسلام قبول کررہے ہیں

 
0
368

xحاصل پور فروری 20(ٹی این ایس)بھار ت میں سینکڑوں کی تعداد میں ہندواسلام قبول کررہے ہیں اور ہندو مذہب چھوڑ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار بھار ت سے اپنے رشتے داروں کو ملنے آئے ہوئے یہاں عنایت ،نبی احمد،محمد ابراہیم نے بتایا کہ بھارت میں بڑی تعداد میں ہندو اپنے گھروں سے بت اور مورتیاں نکال کر گلیوں میں پھینک رہے ہیں اور آئے روز پورے بھارت میں ہندو گھرانے اسلامی تعلمیات سے متاثر ہوکر ہندو مذہب چھوڑ کر اپنے گھروں سے بت اور مورتیاں نکال کر اور انہیں توڑ پھوڑ کر گلیوں میں پھینک کر اور ہندو مذہب سے توبہ تائب ہوکر اسلام قبول کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ کے پاک کلام قرآن پاک کو اپنے گھروں کی زینت بنا رہے ہیں ۔بھار ت میں ہندو قرآن مجید کی تعلیم حضرت محمد ﷺ کی شخصیت اور عدل وانصاف سے متاثر ہوکر آئے روز درجنوں گھرانے ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کر رہے ہیں بھارت میں بڑی تعداد میں ہندوں کے اسلام قبول کرنے سے حکمران اور انتہا پسند ہندو پریشان ہیں۔اور بھارت میں اسلام کا بول بالا ہونے والا ہے۔