مغرب کی فوجی کارروائی سے خطہ مزید عدم استحکام سے دوچار ہوگا، بشارالاسد

 
0
337

دمشق ،13اپریل(ٹی این ایس):شامی صدر بشارالاسد نے خبردار کیا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے مبیّنہ حملے کے ردعمل میں مغرب کی فوجی کارروائی کی دھمکیوں سے خطے میں مزید افراتفری پھیلے گی اور یہ مزید عدم استحکام سے دوچار ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ ان آوازوں اور کسی ممکنہ اقدام سے خطے میں مزید عدم استحکام ہی پیدا ہوگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بعض مغربی لیڈروں کے حالیہ دھمکی آمیز بیانات کے بعد شامی صدر کا یہ پہلا ردعمل ہے۔صدر ٹرمپ نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں روس کو خبردار کیا تھا کہ وہ تیار رہے ، امریکا شام کے شہر دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کا جواب دینے کی تیاری کررہا ہے۔