دوما کیمیائی حملہ، فیصلے میں اب زیادہ دیر نہیں، ٹرمپ کا ایک اوراعلان

 
0
546

واشنگٹن،13اپریل(ٹی این ایس):امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں کارروائی کرنے کا فیصلہ جلد کر لیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ دوما میں مبینہ کیمیائی حملے کے بعد وہ اور ان کی ٹیم شام کی صورت حال کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ادوما میں ہونے والی مظالم کی ذمہ داری روس کے صدر ولادیمر پوتن پر عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ شامی حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔ٹرمپ نے کہاکہ میری انتظامیہ میں امریکہ نے خطے سے دولت اسلامیہ کے خاتمے کے حوالے سے عمدہ کام کیا ہے۔