وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مشتاق منہاس کا ڈپٹی سپیکر سردار فاروق طاہر کے والد کی وفات پر اظہار افسوس

 
0
1409

راولپنڈی فروری 21(ٹی این ایس)آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات، سیاحت و آئی ٹی راجہ مشتاق احمد منہاس نے ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار فاروق طاہر کے والد محترم سردار محمد اشفاق خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اطلاعات نے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔