17ترک باشندوں کی سمندری راستے سے یونان آمد،سیاسی پناہ کی درخواست

 
0
508

ترکی میں ایردوآن حکومت کے جبر کا سامنا ہے اس لیے بھاگ کر آئے ہیں،یونانی افسرسے گفتگو
ایتھنز فروری21(ٹی این ایس)یونانی کوسٹ گارڈز کے ایک افسر نے بتایاہے کہ کم از کم سترہ ترک باشندوں نے بحیرہ ایجین کے جزیرے اینْوسیس میں داخل ہو کر پناہ طلب کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان ترک باشندوں کی جانب سے کوسٹ گارڈز کو بتایا گیا کہ انہیں ترکی میں ایردوآن حکومت کے جبر کا سامنا ہے۔ یہ ایک کشتی کے ذریعے جزیرے تک پہنچے۔ اب ان باشندوں کو چیوس جزیرے کے سیاسی پناہ کے مرکز تک پہنچا دیا گیا ہے۔ یونانی حکام کے مطابق اب تک اٹھارہ سو ترک باشندے سن 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد یونان میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دے چکے ہیں۔