ادارےاپنے دائر کار میں ر ہیں ، سیاسی جماعتیں جمہوریت ڈوبنے کا الزام ایکدوسرےپرالزام لگانے کی بجائے مسلہ کے حل کا سوچیں، بد قسمتی کہ قومی اسمبلی کے ارکان قانون سازی کے علاوہ سب کرتے ہیں

 
0
870

مولانا فضل الرحمٰن، مریم اورنگزیب شیری رحمان، سراج الحق اور دیگر کا سی پی این ای کے زیر اہتمام سمینارسے خطاب، میڈیا کے کردا ر کی تعریف
اسلام آباد، فروری 21 (ٹی این ایس): کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرس (سی پی این ای) کے زیراہتمام ایک سیمینار زیرِ عنوان ” ملک کو درپیش حالات اور میڈیا کا کردار” اسلام اباد کے نجی ہوٹل میں منعقد کیا گیا جس میں سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت دیگر کارکنان نے شرکت کی

 سمینار سے خطاب کرتے ہوئےجمیعتِ علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فصل الرحمان نے کہ اداروں کو ایک دوسرے پر تنقید کرنے کی بجاے اپنے دائر کار میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہےانھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو جمہوریت ڈوبنے کا الزام ایکدوسرےپرالزام لگانے کی بجائے مسلہ کے حل کا سوچنا چاہے۔

 وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافت جمہوریت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ انھوں نے سی پیک کی کامیابی میں میڈیا کےکردار کو ہر لحاظ سے مثبت قرار دیا۔

 سنیٹر شیری رحمان نےاپنے خطاب میں کہا کہ صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہےاورپاکستان پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے ہمشہ جمہوریت کیلے لڑائی لڑی۔

 جماعت اسلامی کےامیر اور سنیٹر سراج الحق نے کہا کہ سب سے اہم مسلہ قانون اور آئین کی حکمرانی ہےانھوں نے کہا کہ بد قسمتی یہ ہے کہ قومی اسمبلی کے ارکان قانون سازی کے علاوہ سب کرتے ہیں۔ میڈیا کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میڈیا کا کردار ہر لحاظ سے بہتر رہا ہے، سراج الحق نے مزید کہا کہ قبائلیوں کو بھی وہی حقوق ملنے چاہے جو ،ملک کے دوسرے لوگوں کو حاصل ہیں ۔