22مارچ کی اسلام زندہ باد کانفرنس سندھ دشمن قوتوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ،مولانا راشد محمودسومرو

 
0
9361

کراچی، فروری 21 (ٹی این ایس):جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہیکہ شہر قائد میں مثالی معاشرے کی تشکیل کیلئے بہترین رہائشی منصوبوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے ،رزق حلال عین عبادت ہے اورامانت ودیانت سے تجارت کرنے والے محشر کے روز انبیاعلیہ السلام شہداء اورصالحین کی صفوں میں شامل ہوں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا سلیم اللہ ترک کی دعوت پر العباس ہاؤسنگ اسکیم ناردرن بائی پاس سپرہائے کی افتتاحی تقریب اور جامعہ منبع العلوم فرید گوٹھ افغان کیمپ میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے جے یوآئی کے بزرگ رہنماء قاری شیر افضل خان، صوبائی سرپرست ، مولانا عبدالکریم عابد، ڈاکٹر نصیرالدین سواتی، مولانا عمرصادق،مولانا سلیم اللہ ترک،مولانا محمدغیاث، محمد سمیع سواتی،مولانا عاصم کریم ،مفتی محمد داود ،مولانا عبدالرشید ارشد،حافظ خلیل الرحمن لہڑی،عثمان ترک ودیگر نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر جمعیۃ علماء اسلام کے کارکنان اور اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

مولانا راشد محمود سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی سندھ کے تحت 22مارچ کو مزار قائد پر میں ہونے والی اسلام زندہ باد کانفرنس کراچی کی سیاست کا رخ موڑ دے گی ،انہوں نے کہ کراچی کے شہریوں کو طویل عرصے تک قومیت لسانیت اور منافرت کے نام پر یرغمال بنایا گیا،قومیت لسانیت اورفرقہ واریت کی سیاست کرنے والی تنظیموں نے شہر قائد میں خون کی ہولیاں کھیلیںآج مکافات عمل کے طور پر وہ باہم دست وگریباں ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ، مولانا راشد محمود سومرو کا کہنا تھا حکومت سندھ کی جانب سے دینی مدارس کو دیئے گئے کسی فارم کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے مسترد کرتے ہیں علماء اور مہتممین مدارس کسی بھی قسم کے فارم کو پُر نہ کریں ہمیں کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں تمام دینی مدارس رجسٹراور بااختیار ادارے ہیں جمعیۃ علماء اسلام اس عمل کی شدید مذمت کرتی ہے،دریں اثناء جمعیۃ علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو کی قیادت اعلی سطحی وفد نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے صدر پیر صدرالدین راشدی سے ملاقات کی ملاقات کی ،وفد میں قاری محمد عثمان،مولانا عبدلکریم عابد بھی شامل تھے ملاقات میں سندھ میں جے یوآئی اور گرینڈڈیموکریٹ الائنس اور سیٹ تو سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرغور کیا گیا اس موقع پر پیرصدرالدین راشد ی نے جے یوآئی سے ڈھرکی پی ایس 7پرحمایت کی درخواست کی جس پر مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ جے یوآئی پی ایس 7پر فنکشنل لیگ کے امیدوار کی بھرپور حمایت کرے گی ۔