انصاف کے اعلیٰ ترین ادارے نواز شریف کی سچائی اور موقف کی اب خود اپنے فیصلوں سے گواہی دے رہے ہیں: مریم نواز

 
0
347

لاہور، فروری 22 (ٹی این ایس): مریم نواز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ انصاف کے اعلیٰ ترین ادارے نواز شریف کی سچائی اور موقف کی اب خود اپنے فیصلوں سے گواہی دے رہے ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف آپ جیت گئے ہیں، انصاف کے اعلیٰ ترین ادارے آپ کے خلاف فیصلہ نہیں دے رہے، انصاف کے ادارے آپ کی سچائی کی گواہی اور موقف کے حق میں ثبوت پیش کر رہے ہیں۔

‘عقلمندوں’ کی عقل پر حیرانگی ہے! اس کو کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنا کہوں یا خود کو دھوکہ دینا ؟

منصفوں نے آج خود ان باتوں کی تائید کی جن باتوں پر نوازشریف کو توہین عدالت کا نوٹس دیا تھا۔

نوازشریف آپ جیت گئے ہیں ۔
انصاف کے اعلی ترین ادارے آپ کے خلاف فیصلے نہیں بلکہ آپکی سچائی کی گواہی اور موقف کے حق میں ثبوت پیش کر رہے ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ منصفوں نے آج خود ان باتوں کی تائید کی جن باتوں پر نواز شریف کو توہینِ عدالت کا نوٹس دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عقلمندوں کی عقل پر حیرانگی ہے، اس کو کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنا کہوں یا خود کو دھوکا دینا؟