گلگت بلتستان کو دوسرے صوبوں کے برابر خودمختاری دی جائے۔سینیٹر رحمان ملک

 
0
343

اسلام آباد فروری 22(ٹی این ایس) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے  امورکشمیر  و گلگت بلتستان کا اجلاس  جمعرات کو ہوا ،اجلاس میں شریک  سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سی پیک میں سب سے زیادہ حصہ گلگت کا بنتا ہے مگر  اسے کچھ بھی نہیں دیا جا رہا ،انہوں نے حکومت  سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سی پیک میں جو حصہ گلگت بلتستان کے لیے مختص کیا گیا ہے اس کی تفصیلات قائمہ کمیٹی  کے سامنے پیش کی جائیں۔

رحمان ملک نے کہا کیا پنجاب یا دوسروں صوبوں کو بھی  بجٹ دیتے وقت کئی ممانعت لگائی جاتی ہیں۔گلگت بلتستان کو ٹورزم سے ٹیکس لینے کی اجازت دیکر وہاں کی ترقی پر لگائی جائے ،گلگت بلتستان کو فنانشل آٹو نامی دی جائے، انکو خودمختار بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں برابر کا حصہ دیا جائے، اس کمیٹی کا ڈیمانڈ ہونا چاہئے کہ گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں برابر کا حصہ دیا جائے۔ انھوں نے کہا  گلگت بلتستان کیساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے۔ گلگت بلتستان کو دوسرے صوبوں کے برابر خودمختاری دی جائے۔