عام انتخابات میں (ن) لیگ کی دو تہائی اکثریت کا خوف مخالفین ،سازشیوں کے اعصاب پر سوار ہے‘ خواجہ سعد رفیق

 
0
247

لاہور فروری 22(ٹی این ایس) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی دو تہائی اکثریت کا خوف مخالفین اور سازشیوں کے اعصاب پر سوار ہے ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹر ٹوئٹر پر کہا کہ اعصاب اور عزائم کا مقابلہ ۔۔۔۔انشا اللہ مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی ،اگلے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی دو تہائی اکثریت کا خوف مخالفین اور سازشیوں کے اعصاب پر سوار ہے ،قانون شکن اور لٹیرے ہم پر الزام عائد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سازشی بے نقاب ہونگے اور مکافاتِ عمل کا شکار بھی،اللہ کریم انہیں ہدایت عطا فرمائیں ۔