مقبوضہ کشمیر ٗحاجن میں شہریوں کا بھارتی فوج کے آپریشن کیخلاف زبردست احتجاج

 
0
375

سرینگر فروری 24(ٹی این ایس)مقبوضہ کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں لوگوں نے بھارتی فوج کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ہفتے کو صبح سویرے حاجن کے شکوردین اور بون محلہ علاقوں کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی شروع کردی۔ بھارتی فوجی آپریشن کی خبر پھیلتے ہیں علاقے کے لوگ گھروں سے با ہر آئے اور بھارت مخالف مظاہرے شروع کر دیے۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے جس کے بعد مظاہرین اور فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔قابض فوج بالاخر تلاشی آپریشن ختم کر کے واپس چلی گئی۔