کمانڈر10کورکاایل او سی پراگلے مورچوں کا دورہ ،بھارتی اشتعال انگیزیوں کے مو ثرجواب دینے پر جوانوں کے جذبے کو سراہا

 
0
551

راولپنڈی،فروری 27 (ٹی این ایس):  کمانڈر10کورلیفٹیننٹ جنرل ندیم رضانے ایل او سی پراگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بھارتی اشتعال انگیزیوں کے مو ثرجواب دینے پر جوانوں کے جذبے کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق کمانڈر10کورلیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے ایل او سی پر چھمب سیکٹر کا دورہ کیا،اس دورے میں انہوں نے بھارتی اشتعال انگیزیوں کے مو ثرجواب دینے پر جوانوں کے جذبے کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزیوں سے بے گناہ شہریوں کی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے سیزفائر معائدے کی خلاف ورزیوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کودفتر خارجہ طلب کیا گیا اور انہیں پاکستان کی طرف سے احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا تھا۔