پاکستانی فنکاروں کی ہندو برادری کو مذہبی تہوار ہولی کی مبارکباد 

 
0
649

لاہور ،مارچ 02(ٹی این ایس): شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کو انکے مذہبی تہوار ہولی کی مبارکباد دی ہے۔ فنکاروں نے ہندو برادی کو مبارکباد دینے کے ساتھ کہا کہ جس طرح پاکستان میں ہندوؤں سمیت دیگر اقلیتوں کو مکمل حقوق اور تحفظ حاصل ہیں اسی طرح بھارت میں بھی مسلمانوں کو تحفظ ملنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم ڈھالے جاتے ہیں اور ان کو زبردستی اپنا مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے جس سے انکار کی صورت میں ان کو قتل بھی کر دیا جاتا ہے ۔ جب ہم اقلیتوں کے حقوق کو تسلیم کرتے ہیں اور ریاست ان کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کرتی ہے تو اسی طرح بھارت میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کے تحفظ کی ذمے داری بھی بھارتی حکومت پر عائد ہوتی ہے اس حوالے سے دنیا بھر میں امن کیلئے کام کرنے والی تنظیموں اور اقوام متحدہ کو بھارت کونکیل ڈالنی ہو گی۔