کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس اور ٹرک میں تصادم‘ 6 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے

 
0
350

کراچی مارچ 3(ٹی این ایس)بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حادثہ اوتھل کے قریب آرسی ڈی شاہراہ زیرو پوائنٹ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال اوتھل منتقل کیاجارہاہے۔ذرائع کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی۔