مارویل کی سائنس فکشن فلم ’’وینوم‘‘ 5اکتوبر کو امریکہ اور برطانیہ میں ریلیز ہوگی

 
0
519

لاس اینجلس،مارچ 5(ٹی این ایس): مارویل کامک سیریز پر مبنی امریکی سائنس فکشن فلم ’’وینوم‘‘ 5 اکتوبر کو امریکا اور برطانیہ میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم میں ٹوم ہارڈے اینٹی ہیروایڈی بروک کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی اینٹی ہیرو پر مبنی ہیجب کہ فلم کے ہدایت کار رابن فلیشر ہیں۔فلم میں دکھائے گئے کریکٹر وینوم کو پہلی بار دی امیزنگ اسپائیڈر مین میں متعارف کرایا گیا تھا تاہم اب پوری فلم اسی کردار پر مبنی ہے کہ ایک انسان کس طرح وینوم نامی عجیب الخلقت مخلوق بن جاتا ہے۔