ساہیوال،مارچ 5(ٹی این ایس): نواحی چک 57جی ڈی میں ایک شادی شدہ لڑ کی رانی نے گھریلو تنا زعہ پر زہر پی کر خود کشی کر لی۔واقعات کے مطابق اسی چک کے حاکم علی کی بیوی رانی کا گھریلو مسئلہ پر تنازعہ کھڑا ہو گیا اور میاں بیوی میں پھڈا شدت اختیار کر گیا جس پر خاوند نے رانی کی ٹھکائی کر دی تو دل بر داشتہ ہو کر رانی نے زہر پی لیا تو اسے بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔