احتساب اور شفاف انتخابات سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ‘اعجاز چوہدری 

 
0
323

لاہور ,مارچ 9(ٹی این ایس) : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ مافیا نے صرف ملکی وسائل کو لوٹنے کے سواء کچھ نہیں کیا ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حقیقی احتساب سے ہی جمہوریت مضبوط اور ملک آگے بڑھے گا نواز شریف اور زرداری ملک کو پیچھے کی جانب لے جانا چاہتے ہے جبکہ پاکستانی قوم اور عمران خان ملک کو آگے لیکر جانا چاہتے ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ احتساب اور شفاف انتخابات سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا اور جمہوریت مضبوط ہو گی ،ملک میں خوشحالی سے عوام کی خوشحالی یقینی ہو گی ۔