لاہور،سیکویرٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، 9 مشتبہ افراد گرفتار

 
0
312

لاہور ستمبر 9 (ٹی این ایس) جمعہ کی شب رائیونڈ میں پولیس احساس اداروں اور سی ڈی نےمشترکہ  سرچ آپریشن  کیا ،پولیس زرائع  کے مطابق رائیونڈسرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 9 مشتبہ افراد کو گرفتارکر لیا۔

رائیونڈ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مانگا روڈ، کواٹر میاں نزیر، بستی سلامت پورہ اور دیگر مقامات پر چیکنگ کی۔سرچ آپریشن کے دوران  100سے زائد  افراد اور 50 کے قریب گھروں کی تلاشی لی گئی۔ جس میں نو افراد کو حراست میں لیا گیا۔پولیس رائیونڈ سرچ آپریشن کے دوران 109 افراد کے شناختی کارڈز کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔