تین سالہ بچے کو سگریٹ پلانے والا سماج دشمن سعودی شخص گرفتار

 
0
411

ریا ض ما ر چ 10(ٹی این ایس)سعودی عرب کی پولیس نے سوشل میڈیا پر بچے کو سگریٹ پلانے والے ایک سماج دشمن شخص کو حراست میں لے لیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس فوٹیج کی روشنی میں کارروائی کی جس میں ایک شخص کوکم سن بچے کو سگریٹ پلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزم کی شناخت کے بعد اسے النعیریہ گورنری سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔مشرقی گورنری کے پولیس ترجمان کرنل زیاد الرقیطی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تین سالہ بچے کو سیگریٹ پلانے والے شخص کی عمر بیس سال کے درمیان ہے۔ جس بچے کو سگریٹ پلایا جا رہا تھا وہ اس کا عزیز بتایا جاتا ہے۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔ جلد ہی اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔