والدین کی ڈانٹ پر نوجوان لڑکی نے موت کو اپنے گلے لگا لیا ٗ دیگر واقعات میں سات افراداقدام خود کشی 

 
0
542

رحیم یار خان مارچ 10(ٹی این ایس) والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر15سالہ لڑکی نے زندگی کا خاتمہ کرلیا. اور دیگر واقعات میں دیگر 7 افراد کااقدام خودکشی ٗ تفصیلات کے مطابق موضع مو مبارک کی رہائشی 15سالہ ساجدہ بی بی بی کو والدین نے ڈانٹ دیا جس سے دلبرداشتہ ساجدہ بی بی نے کافی مقدار میں نشہ آور زہریلی گولیاں کھا لی اور حالت غیر ہونے پر والدین نے انھیں شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا جہاں اسکی حالت نہ سنبھل سکی اور دم توڑ گئی جبکہ اس کے علاوہ اقدام خودکشی کرنے والے سات افرادچک رکن پور کی 28سالہ ممتاز بی بی چک 122پی پی کی شامی بی بی اوباڑھ سندھ کی 42سالہ دودی مائی. بستی غریب شاہ کا 18سالہ راجیش رام. میر پور ماتھیلو سندھ کا 15سالہ گل حسن اوباڑو کا 40سالہ شاہ نواز. اور چک 197پی کے رہائشی 45سالہ خان محمد کو بھی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق خوکشی کرنے والوں میں زیادہ تعداد کالا پتھر نامی زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہا۔واضح رہے کہ رحیم یار خان اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے جوکہ امتحان میں فیل ہونے کام کاج نہ کرنا عشق میں ناکامی گھریلو حالات دیگر گھریلو مسائل کی وجہ سے. کالا پتھر نامی زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیتے ہیں حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ کالا پتھر نامی زہر پر پابندی لگائے. کالا پتھرنامی سفوف اصل میں بال کالے کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے ۔