سعودی ولی عہد کا دورہ برطانیہ ایران اور قطر کو ہضم نہیں ہورہا،امارتی وزیرخارجہ

 
0
358

ریاض مارچ 10(ٹی این ایس)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تاریخی دورہ برطانیہ کو کامیاب بنانے میں سعودی عرب کا محور کردار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے تاریخ ساز دورہ برطانیہ کو کامیاب بنانے میں سعودی عرب نے محوری کردار ادا کیا۔ سعودی عرب کی کامیابی عرب دنیا کی کامیابی ہے۔ سعودی عرب کی اصلاحات کی پالیسی اور اعتدال پسندانہ روش نے سعودی کردار کو مزید مستحکم کیا ہے۔اماراتی وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ برطانیہ پر قطر اور ایران کی طرف سے تنقید ان ملکوں کے اخلاقی افلاس اور مایوسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انور قرقاش کا کہنا تھا کہ ایران اور قطر ہمیشہ مایوسی پھیلانے اور عرب ممالک کے خلاف نفرت کو ہوا دینے کی بات کرتے ہیں۔ اگر آپ شہزادہ محمد بن سلمان کی تاریخ ساز کامیابی کو گورا نہیں تو بہتر ہے آپ خاموش رہیں۔