اسرائیل کی القدس کو غرب اردن سے الگ کرنے کی بھرپور تیاریاں

 
0
333

مقبوضہ بیت المقدس,مارچ 12(ٹی این ایس) :فلسطین کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت 15 مئی کو مقبوضہ بیت المقدس کے اطراف میں واقع کئی اہم علاقوں پر مشتمل ای ون اسکیم پر عمل درآمد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکومت کے تین سینئر وزراء نے القدس کو غرب اردن سے الگ کرنے کی سازش پر عمل درآمد کرتے ہوئے بیت المقدس میں ای ون منصوبے کو عملی شکل دینے کی تیاری کررہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی وزیر برائے ہاؤسنگ، تعلیم اور وزیرقانون نے القدس میں اسرائیلی بلدیہ اور پلاننگ کمیٹی کے ساتھ مل کر ای ون اسکیم کی منظوری کے لیے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 15 مئی 2018ء کو امریکی سفارت خانے کوالقدس کو منتقل کرنے کا اعلان کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔