مصر میں خاتون نے پیراکی کے دوران سمندر میں بچے کو جنم دے دیا

 
0
539

قاہرہ ,مارچ 12(ٹی این ایس) : مصر میں ایک خاتون نے پیراکی کیدوران سمندر میں بچے کو جنم دے کر حیران کردیا،عرب ٹی وی کے مطابق یہ سمندر میں پیراکی کیدوران بچے کو جنم دینے کا واقعہ مصرمیں پیش آیا مگرخاتون کا تعلق روس سے بتایا جاتا ہے۔ سمندر میں پیدا ہونے والے نومولود کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔جنوبی جزیرہ نما سیناء گورنری میں بحر الاحمرکے ساحل کے قریب پیراکی کیدوران پیدا ہونے والا بچہ صحت مند ہے اور اس کی ماں بھی خیریت سے ہیں۔ سمندر میں بچے کی پیدائش میں خاتون کو اس کے ایک ڈاکٹر معاونت فراہم کی۔پانی میں بچے کو جنم دینے والی خاتون کا کہنا تھا کہ یہ ایک منفرد اور حیرت انگیز تجربہ تھا۔ بچہ انتہائی آسانی کے ساتھ دنیا میں آگیا۔ اس نے بتایا کہ جیسے ہی وہ پیراکی کے لیے سمندر میں اتری تو اسے بچے کی تکلیف شروع ہوگئی تھی مگر اس نے باہر نکلنا مناسب نہیں سمجھا۔ اس نے پانی کے اندر ہی اپنے طبی معاون کی مدد حاصل کی۔ خاتون پیراکی کے لباس میں بچے کو جنم دینے کیبعد پانی سے باہر آئی جب کہ اس کے معاون نے نومولود کو پانی سے باہر نکالا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اس منفرد واقعے کے موقع پر حاصل کی گئی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔