مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تین اور کشمیری نوجوان شہید 

 
0
383

سرینگر,مارچ 12(ٹی این ایس) :مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع اسلام آباد میں تین اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی ٹیک کے طالب علم عیسی فاضلی اور سید اویس سمیت نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے ہاکورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ادھر انتظامیہ نے لوگوں کوشہادتوں پر احتجاج اور بھارت مخالف مظاہرے کرنے سے روکنے کیلئے سرینگر کے علاقے صورہ اور اسلام آباد میں کرفیو اور پابندیاں عائد کر دیں۔