حکومت قومی اثاثوں کی نجکاری کا عمل فوری طور پر روک دے، بلاول

 
0
386

کراچی،مارچ 22(ٹی این ایس):چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت قومی اثاثوں کی نجکاری کا عمل فوری طور پر روک دے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت بلاول ہاؤس کراچی میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نثار کھڑو، وقار مہدی، میاں رضا ربانی، سعید غنی اور ناصر شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو تمام فورمز پر پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری کے خلاف آواز اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز کے مالک عوام ہیں اس لیے عوام ایک خریدو، دوسرا مفت جیسے طریقہ کار کے تحت قومی اثاثوں کی نیلامی نہیں ہونے دیں گے۔بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ حکومت قومی اثاثوں کی نجکاری کا عمل فی الفور روک دے۔ نواز شریف اور ان کا خاندان بھی اپنے لوہے کے کارخانے کامیابی سے چلا رہے ہیں جبکہ یہ بہت بڑی بددیانتی ہے کہ وزیراعظم اپنی ذاتی ایئر لائنز منافع میں چلارہے ہیں اور پی آئی اے کو بیچنے جارہے ہیں۔