ملتان ٗ سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

 
0
573

ملتان مارچ 24(ٹی این ایس)سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد اور دیگر اسلحہ بر آمد کر لیا ٗ دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بابر چوک کے قریب سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضے سے ایک دستی بم ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان ، دو کلو بارود اور دیگر خودکار اسلحہ بر آمد کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جن کی شناخت بلال، شہباز، عاصم اور ظہیر کے نام سے ہوئی ہے، ان دہشتگروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لیئے نا معلم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔